میامی (غیر ملکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق ریمارکس پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔میامی میں سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد بن سلمان کے بارے میں سخت اور نامناسب جملے استعمال کیے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو اندازہ نہیں تھا کہ انہیں ان کے ساتھ اس انداز میں بات کرنا پڑے گی اور اب انہیں ان سے احترام کے ساتھ گفتگو کرنا پڑتی ہے۔
محمد بن سلمان انہیں دیگر امریکی صدور کی طرح کمزور سمجھتے تھے تاہم اب صورتحال مختلف ہے۔ٹرمپ کے ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

