نیتن یاہو کا برطانیہ کو ’’اسلامی جمہوریہ‘‘ کہہ کر طنزیہ تبصرہ

تل ابیب (غیر ملکی میڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانیہ کو ’’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔نیتن یاہو نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں برطانیہ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب برطانیہ کو ’’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘‘ کہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی پہلی اسلامی جمہوریہ ’’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘‘ ہوگی۔نیتن یاہو نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایران میں ایسی دوسری ریاست وجود میں نہ آئے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ان کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر بھی ردعمل سامنے آیا، جہاں بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ پاکستان پہلے ہی ایٹمی صلاحیت رکھنے والی اسلامی جمہوریہ ہے۔