نیٹو سے نکلنےکیلئےسنجیدگی سے غور کر رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن( دی ٹیلی گراف)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا کو دفاعی اتحاد نیٹو سے نکالنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے نیٹو کو “کاغذی شیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اتحاد سے کبھی متاثر نہیں ہوئے اور ہمیشہ اسے کمزور سمجھتے رہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ امریکا نیٹو سے علیحدگی اختیار کر لے، جبکہ ان کے بقول روسی صدر بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے اپنے مؤقف کو ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ کشیدگی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان معاملات میں اتحادی ممالک کی جانب سے مطلوبہ حمایت فراہم نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔