وائٹ ہاؤس نے تین امریکی میڈیا اداروں کو داخلے کی اجازت دے دی

واشنگٹن (رائٹرز، اے پی) وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا کے تین اداروں سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے دی۔

یہ اجازت اس وقت دی گئی جب تینوں اداروں نے وفاقی عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے اس سے قبل وائٹ ہاؤس کو تینوں اداروں کے صحافیوں کی رسائی فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم جمعرات کی صبح صحافیوں کو دوبارہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے پریس آپریشنز کے ڈائریکٹر نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا کہ تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کے پریس کارڈز بحال کردیئے گئے ہیں۔

صبح کے وقت سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے نمائندوں نے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے بعض صحافیوں کو روک دیا اور ان کے پریس کارڈز بھی ضبط کیے گئے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے تینوں اداروں کے صحافیوں کی رسائی بحال کردی۔