واشنگٹن:سینیئر امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں، کانگریس کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔

سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا کہ جب سب لوگ ایسٹر منانے جا رہے ہیں، ٹرمپ سوشل میڈیا پر بے قرار پاگل کی طرح بکواس کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی سابق حامی ٹیلر گرین نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہوچکے ہیں اور انتظامیہ کے ہر مسیحی رکن کو صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے۔

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ اگر وہ کابینہ میں ہوتے تو ایسٹر کی تعطیلات میں امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کیلئے قانون دانوں سے بات کر رہے ہوتے۔پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کی صورت میں کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے صدر کے اختیارات نائب صدر سنبھال سکتا ہے۔