واشنگٹن (واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز، ایپسوس)امریکی میڈیا کے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیت پر عوام کی بڑی تعداد کو تحفظات ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کےسروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی طور پر ملکی قیادت اور کمانڈر ان چیف کے فرائض مؤثر انداز میں انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔
سروے میں 40 فیصد افراد نے انہیں مکمل طور پر اہل قرار دیا جبکہ 1 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو آج بھی ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا وہ پچاس سال قبل محسوس کرتے تھے۔

