تہران(ایرانی میڈیا، بین الاقوامی رپورٹس)ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کی جانب سے دھمکیوں اور تباہی کا شور ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ ردعمل اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ایرانی نائب وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی گھروں کے گرد انسانی زنجیریں بنا کر ممکنہ حملوں کے خلاف احتجاج کریں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے سامنے ہتھیار نہ ڈالے تو اس کے اتحادیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان کے بقول ایران جنگ میں برتری حاصل کر چکا ہے۔اس سے قبل ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ ایرانیوں نے جنگ کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔

