ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی، کپتان عمر سادات، کپتان راؤ تیمور، کنٹری منیجر شاہ زیب قریشی، کمیونٹی رہنما غوث ڈار، میاں حسن فیصل چیمہ، جاوید مہدی اور سینئر پرسر شاہد ظفر نے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹورنٹو میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا۔
اس موقع پر پی آئی اے کے افسران، عملے اور کمیونٹی شخصیات نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کی خوشی میں شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں شرکاء نے قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور وطن عزیز کیلئےقربانیاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

