ٹورنٹو :”یومِ معرکہ حق” اور چوہدری جاوید اقبال گجر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)ٹورنٹو میں “یومِ معرکہ حق” کے سلسلے میں ایک پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا.اس تقریب کا مقصد یومِ معرکہ حق کوایک سال پوراہونے اوروزیراعظم آزاد کشمیر کامشیرِ برائے کینیڈا منتخب ہونے پرچودھری جاوید اقبال گجر کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کرنا تھا۔

تقریب میں ٹورنٹو کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت جاوید سید نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمیونٹی کی یکجہتی اور معرکہ حق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے چودھری جاوید اقبال گجر کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا مشیر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اس نئے عہدے پر کشمیری عوام کی بہترین ترجمانی اور خدمت کا حق ادا کریں گے۔

“یومِ معرکہ حق” کے سلسلہ میں منعقدہ اس تقریب کے منتظم شاہ آفریدی اور بابر سید تھے۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظہرشفیق،راجہ شفیق،مرتضیٰ جوئیہ،باباعرفان ملک،عزیرعلی ،پیرعدنان بودلہ، صفدرحسین، علی ڈوگر،جنیدسید ودیگر نے شرکت کی. میڈیا پارٹنر “گلوبل میڈیا مارکیٹنگ” کا شکریہ ادا کیا گیا اور آئے ہوئے مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔

چودھری جاوید گجر نےجاوید سید کا شکریہ ادا کیا اور اپنےخطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت اہم سفارتی مرحلے سے گزر رہا ہے اور حالیہ صورتحال ملک کی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔چودھری جاوید گجر نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کاجوکرداراداکررہاہے یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے ماضی کے ان بیانات کا ذکر کیا جن میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر دیا جاتا تھاجیسے پاکستان ڈیفالٹ کررہاہے لیکن موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔

خطاب میں پاکستان کے دفاعی نظام اور جوہری صلاحیت کا بھی ذکر کیا گیا۔ماضی کی سیاسی قیادت ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور مسلح افواج نے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے۔آخر میں انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میرامشیرمنتخب ہونا میرے لئے نہیں یہ پاکستانیوں کیلئے،کشمیریوں کیلئے ایک بہت بڑااعزازہے۔