پاسداران انقلاب کابحرین میں امریکی ٹیک کمپنی کے کلاؤڈ سینٹر پرحملہ

بحرین(ایجنسیاں) ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ٹیک کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کا مقصد ایران پر حملوں کے جواب میں یہ کارروائی تھی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بحرین میں قائم امریکی کمپنی کے کلاؤڈ آپریشن کو مبینہ ایرانی حملے میں نقصان پہنچا۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ حملے کے بعد کمپنی کی تنصیب میں آگ لگ گئی، جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری طور پر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دھمکی دی تھی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔