پاکستانی قیادت نے ایران پر حملہ نہ کرنے کا کہا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے پر زور دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکا بندی جاری رکھی جائے اور ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہا جائے۔