پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے:کارنی

بریَمپٹن(رائٹرز، اے ایف پی، سی بی سی، گلوبل نیوز)کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں سے متاثر شہریوں کو ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔بریَمپٹن میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کینیڈین شہریوں کو مہنگائی کے اس بوجھ سے کیسے بچایا جائے۔

مارک کارنی کا کہنا تھا کہ شہری جب اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلواتے یا گھروں کو گرم رکھتے ہیں تو وہ سوال کرتے ہیں کہ ایران اور امریکا کی جنگ کی قیمت انہیں کیوں ادا کرنا پڑ رہی ہے، جس کا مختصر جواب یہ ہے کہ “دنیا ایک عالمی منڈی ہے۔”انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس سے مالا مال ممالک میں بھی قیمتیں اسی طرح بڑھتی ہیں جیسے ان ممالک میں جہاں یہ وسائل موجود نہیں، اور یہی رجحان امریکا میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔