چار شادیوں کا ذکر، جینیفر لوپیز مداح کے دلچسپ جملے پر ہنس پڑیں

نیویارک (این ڈی ٹی وی، انٹرٹینمنٹ ویکلی) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز کو اپنی 4 شادیوں اور طلاقوں سے متعلق ایک مداح کے دلچسپ تبصرے پر ہنسی آگئی۔

نیویارک میں اپنی نئی کنسرٹ فلم ’’دی جے لو شو: لائیو اِن لاس ویگاس‘‘ کی خصوصی تقریب کے دوران اداکارہ ریچل زیگلر سے گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے اپنی 4 شادیوں کا ذکر کیا۔

اس دوران ایک مداح نے آواز لگائی کہ آپ کے پاس مزید 6 انگلیاں ہیں۔ اس جملے کا اشارہ ان کی آئندہ 6 شادیوں کی طرف تھا۔ یہ سن کر جینیفر لوپیز اور ریچل زیگلر بے اختیار ہنس پڑیں۔

جینیفر لوپیز نے جواب دیا کہ ہاں، میرے پاس ہیں، اور اسے اپنی زندگی کا سب سے مزاحیہ جملہ قرار دیا۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ اس جملے کو ٹی شرٹ پر بھی چھاپا جانا چاہیے۔

جینیفر لوپیز کی پہلی شادی اوجانی نووا، دوسری کرس جڈ، تیسری مارک انتھونی اور چوتھی اداکار بین ایفلیک سے ہوئی تھی۔ بین ایفلیک سے ان کی طلاق جنوری 2025ء میں مکمل ہوئی تھی۔