تہران (ایجنسیاں) ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چار بنیادی مطالبات پورا ہونے تک امریکا کو ملک سے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اب تک جنگ میں 800 امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ بمباری کے نتیجے میں 1321 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں 17 امریکی فوجی اڈے تباہ کیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ایک ذلت آمیز پسپائی ہے، جس سے امریکا کی حکمت عملی کی ناکامی اور ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

