واشنگٹن (امریکی میڈیا رپورٹس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باعث تجارتی اوقات سے قبل ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں۔امریکی صدر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی مؤخر کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر تک آگئی، تاہم بعد ازاں قیمت دوبارہ بڑھ کر 97 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی شام ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر ہرمز نہ کھولا گیا تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا یہ اعلان آپریشن ایپک فیوری کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی پہلی باضابطہ تصدیق ہے۔

