مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے ) کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈاکے اگلے وفاقی انتخابات کیلئےامیدوار محمداسحاق مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل سے نامزدگی کا انتخاب 103 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے ہیں۔پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کی معروف سیاسی شخصیت محمداسحاق دیانت، مضبوط قیادت اور وسیع کمیونٹی سپورٹ کے باعث مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل کے آئندہ رکنِ پارلیمنٹ کیلئے ایک بہترین انتخاب ہیں۔مذکورہ انتخاب لی ٹریپورٹ سینٹرمیں دوپہراڑھائی بجے سے شام چھ بجے تک منعقدکیاتھا۔
محمداسحاق نےکنزرویٹو پارٹی آف کینیڈاکے اگلے وفاقی امیدواربرائے مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل میں کامیابی کے بعد گفتگومیں اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہوئے کہامجھے بڑافخرہے اپنی کیمونٹی پرکہ جومیرے لئے جوق درجوق باہرآئے اورمجھے بھرپورسپورٹ کیا۔میری شان میرامان پاکستان کیمونٹی کابہت بہت شکریہ جزاک اللہ خیر۔

کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈاکے اگلے وفاقی انتخابات کیلئے مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل سے امیدوارکی نامزدگی کیلئے آج ہم مسی ساگامیں جمع ہیں ۔بات عارف شیخ نےمیڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےبتائی انہوں نے مزیدبتایاکہ یہاں کینیڈامیں ہرسیاسی جماعت انتخابات سے قبل امیدواروں کاچناؤبھی سیاسی جماعت کے اراکین کی ووٹنگ کےذریعےکیاجاتاہے ۔یہی جمہوریت کی اصل طاقت کاسرچشمہ بنتی ہے۔
انہوں نے مزیدکہامسی ساگاکی ایک رائیڈنگ مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل سے دوامیدوارمحمداسحاق اورنیتاکنگ میں مقابلہ تھا۔ہم نے محمداسحاق کے چناؤکیلئے کیمونٹی کی سطح پربے انتہامحنت کی اورسیاسی جماعت کے امیدواروں کے انتخاب میں کیمونٹی بھی بھرپورحصہ ڈالاکرتی ہیں ۔ہمارے بھائی محمداسحاق نے کامیابی سمیٹی ہے اورکنزرویٹوپارٹی کے اگلے وفاقی انتخاب میں مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل سے محمداسحاق امیدوارنامزدکرلئے گئے ہیں اس کیلئے تمام کیمونٹی مبارکبادکی مستحق ہے۔
کنزرویٹو پارٹی کےبرامپٹن ۔چنگواکوسی پارک سے امیدوار ٹم اقبال نے کہاکہ میرے بڑی خوشی کی بات ہے کہ میراایک اوربھائی محمداسحاق آج مسی ساگا۔کوکسویل کے اگلے وفاقی انتخاب کیلئے نامزدکیاگیاہے ۔ہم دونوں یہ امیدکرتے ہیں کہ ہمارے مزیدبھائی بھی امیدوارکے طورپرآگے آئینگے ۔ہم سب اس ملک سے پیارکرتے ہیں کینیڈاسے پیارکرتے ہیں ۔اس لئے آگے آئیں اورہمیں میرے بھائی محمداسحاق کوسپورٹ کریں تاکہ ہم سب اوردیگرامیدواران پارلیمنٹ میں آپ لوگوں کی نمائندگی کریں اوراپنے ملک کااپنی کیمونٹی کانام روشن کرسکیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدر چودھری جاویدگجرنے محمداسحاق کوان کی کامیابی پرمبارکباددی اور بتایا کہ مسی ساگا ایسٹ۔کوکسویل میں آج اگلے وفاقی انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کیلئے محمداسحاق اورنیتاکنگ میں سے محمداسحاق نے یہ انتخاب جیت لیاہے میں ان کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں ۔

