تہران ( ایرانی وزارت خارجہ)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر امریکا کو ایک بار پھر خطے کی “دلدل” میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اس لیے امریکا کو ایسے عناصر سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم بعض قوتیں اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔
عباس عراقچی کے مطابق امریکا کو ایسے افراد اور گروہوں پر نظر رکھنی چاہیے جو اسے دوبارہ تنازعات میں الجھانا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں ہوتا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا “پروجیکٹ فریڈم” دراصل “پروجیکٹ ڈیڈ لاک” بن چکا ہے، جو خطے میں مزید پیچیدگیوں کا باعث بن رہا ہے۔

