ابوظبی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات نے ایرانی ایئرلائنز کی ملک کیلئے اور ملک سے چلنے والی تمام پروازیں آج 24 ستمبر سے مزید اطلاع تک معطل کردی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فیصلہ ایرانی ایئرلائنز کو دنیا کے مختلف ممالک کے ہوائی اڈوں کے استعمال سے روکنے کیلئے امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان معمول کی فضائی آمدورفت بحال ہونے تک متعلقہ حکام اور عوام کو صورت حال سے آگاہ رکھا جائے گا۔
اتھارٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات صرف سرکاری اور مجاز ذرائع سے حاصل کی جائیں۔

