ابوظبی (رائٹرز) متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ریاست کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔انور قرقاش نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار ٹینکروں اور دیگر بحری جہازوں کو مسلسل درپیش خطرات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی توانائی کی برآمدات کو یرغمال نہیں بنایا جائے گا۔اماراتی صدارتی مشیر نے مزید کہا کہ ایران سے نمٹنا متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے بدستور ایک اہم مسئلہ ہے، جبکہ ایران کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔

