اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں کنزرویٹو پارٹی کی مقبولیت میں کمی کے باوجود پارٹی رہنما پیئر پوئیلیور نے قیادت برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔سی ٹی وی نیوز کے مطابق حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد سیاسی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پیئر پوئیلیور نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
سی ٹی وی کی چیف پولیٹیکل کاریسپونڈنٹ ویسی کیپلوس کے مطابق پارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، خاص طور پر ان حلقوں میں جہاں حالیہ انتخابات میں پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کی عوامی حمایت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث پارٹی کے اندر اور باہر قیادت سے متعلق بحث میں شدت آ گئی ہے۔پیئر پوئیلیور کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

