اسلام آباد (رائٹرز، اے ایف پی،نمائندہ خصوصی)ایران کا اعلیٰ سطح کا مذاکراتی وفد، جس کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل تھے. اسلام آباد میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد واپس تہران روانہ ہو گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف و آرمی چیف عاصم منیر نے نور خان ایئربیس پر ایرانی وفد کو رخصت کیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کی، جہاں خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد-راولپنڈی میٹرو بس سروس سروس کو سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

