ایران اور امریکا مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتاہے: ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد ( غیر ملکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صورتحال آئندہ دو دن میں اہم پیش رفت کی طرف جا سکتی ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں بات چیت کے امکانات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف جھکاؤ اس لیے ہے کیونکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی حکام نے بھی کہا تھا کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوتا ہے تو ان کی ترجیح پاکستان ہوگا۔ ایرانی حکام نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مذاکرات کیلئےتیار ہیں تاہم دوسری جانب سے ابھی واضح جواب نہیں ملا۔

دوسری جانب پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیزفائر کی مدت ختم ہونے سے قبل مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ فریقین ممکنہ طور پر نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔