برامپٹن، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) 8 مارچ کو، شہر برامپٹن بین الاقوامی یوم خواتین منائے گا، جس میں ان خواتین اور ان افراد کی خدمات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جن کی کاوشیں برامپٹن کو ایک ترقی پذیر اور جامع کمیونٹی بنانے میں مسلسل معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
اس سال کا موضوع “ایکشن کو تیز کریں” ہے، جو صنفی مساوات کے حصول کیلئے مؤثر اور بامعنی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ تقریبات میں شرکت کریں، خواتین کی ملکیت والے کاروباروں اور تخلیق کاروں کی حمایت کریں، کمیونٹی گروپس کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیں، یا دوسروں کی سرپرستی کرکے مثبت تبدیلی کا حصہ بنیں۔
ہفتہ، 8 مارچ کو، شہر برامپٹن میں ایک متاثر کن اور جشن سے بھرپور شام کیلئےشامل ہوں۔ اس تقریب میں کاروبار، فنون، عوامی خدمت اور سماجی انصاف کے شعبوں میں نمایاں خواتین کے ساتھ ایک فائر سائیڈ چیٹ شامل ہوگی، جس کی میزبانی کیتھلین ڈوگلس اور اینجل میسی سنگھ کریں گی، جو برامپٹن ویمنز ایڈوائزری کمیٹی کی شریک چیئرز ہیں۔
اس سلسلے میں ایک تقریب ہفتہ، 8 مارچ کوشام 6 سے 8 بجے تک دی روز برامپٹن، 1 تھیٹر لین پرہوگی.اس تقریب کی جیوری میں جوائے براؤن (ریٹائرڈ کانسٹیبل، پیل ریجنل پولیس، انسانی اسمگلنگ اور استحصال کی چیمپئن)،جوتی ملک (مالک، گرلِیز ریسٹورنٹ)،امان کینتھ (ڈویژن چیف، برامپٹن فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز)،ساشا لی ہنری (کینیڈین مصنفہ، ہدایتکارہ، پروڈیوسر اور بی اے او ایمبیسڈر)شامل ہیں.
شرکاء خواتین کی ملکیت والے کاروبار سے خریداری کر سکتے ہیں اور برامپٹن میں قائم وکالت اور بااختیار بنانے والے گروپوں سے جُڑ سکتے ہیں جبکہ برامپٹن میں خواتین کے زیرِ انتظام کاروبار نورش اینڈ فلفل کی جانب سے فراہم کردہ مفت ریفریشمنٹس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہ ایونٹ شرکت کیلئے بالکل مفت ہے۔ مزید تفصیلات اور یہ جاننے کیلئے کہ آپ “ایکسلیریٹ ایکشن” میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں، وزٹ کریں: brampton.ca/IWDشہر برامپٹن، ٹورنٹو پیئرسن کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس سال کے انٹرنیشنل ویمنز ڈے ایونٹ کی فراخدلانہ اسپانسرشپ کی۔
برامپٹن آن اسٹیج کے ساتھ بِف نی کے کنسرٹ سے لطف اندوز ہوں.رات کو مزید یادگار بنانے کیلئے جونو ایوارڈ یافتہ کینیڈین راک سنگر اور سونگ رائٹر بِف نیكد کی خصوصی پرفارمنس رات 8 بجے ہوگی۔ یہ کنسرٹ ایک علیحدہ ایونٹ ہے اور شرکت کیلئے ٹکٹ کی خریداری ضروری ہے۔ ٹکٹس کیلئے، برامپٹن آن اسٹیج کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
شہر برامپٹن صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے تحت بریمپٹن ویمن ایمپاورمنٹ نیٹ ورک (WEN) اور بریمپٹن ویمنز ایڈوائزری کمیٹی جیسے اقدامات کو سپورٹ کرتا ہے۔
ویمن ایمپاورمنٹ نیٹ ورک (WEN) دسمبر 2022 میں قائم کیا گیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خواتین کو قیادت میں بااختیار بنانے، کیریئر کی ترقی اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنے، اور کھلے دل سے گفتگو کیلئےمحفوظ ماحول پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔ یہ نیٹ ورک، شہر برامپٹن میں کام کرنے والی خواتین کی حمایت کیلئےدرج ذیل اقدامات کرتا ہے.
برابری اور قیادت میں بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی،کیریئر ڈویلپمنٹ اور رہنمائی کے مواقع کی نشاندہی،ممبران کو ایک پروفیشنل نیٹ ورک سے جوڑنا،ایسے پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد جو صنفی مساوات کی حمایت کریں.
اس عزم کے تحت، شہر برامپٹن نے بریمپٹن ویمنز ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کی ہے، جس میں کونسل کے اراکین اور منتخب شہری شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایڈمونٹن اور ہیلی فیکس کی کامیاب مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے تاکہ صنفی مساوات کے فروغ کیلئے پالیسیوں اور اقدامات میں بہتری لائی جا سکے۔
پیٹرک براؤن، میئر، شہر برامپٹن نے بتایا”بین الاقوامی یوم خواتین ہمارے معاشرے میں خواتین کی شاندار خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کا جشن منانے کا موقع ہے۔ برامپٹن ایسی مضبوط، جدت پسند اور راہنما خواتین کا گھر ہے جو تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہیں اور آنے والی نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ اس سال کا موضوع، ‘ایکسلیریٹ ایکشن’، ہم سب کو صنفی مساوات کے لیے بامعنی اقدامات اٹھانے کی دعوت دیتا ہے۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس گفتگو میں شامل ہوں، خواتین کے زیر ملکیت کاروباروں کی حمایت کریں اور ایک مزید جامع اور مساوی مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔”
رووینا سانتوس، ریجنل کونسلر، وارڈز 1 اور 5؛ چیئر، کمیونٹی سروسز، شہر برامپٹن کے مطابق”صنفی مساوات کے حصول کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اور یہی پیغام اس سال کے بین الاقوامی یوم خواتین کا بنیادی نکتہ ہے۔ مجھے فخر ہے کہ برامپٹن اس سمت میں پیش رفت کر رہا ہے، جیسا کہ ویمنز ایڈوائزری کمیٹی، برامپٹن ویمن ایمپاورمنٹ نیٹ ورک اور GBA+ ٹریننگ کے آغاز جیسے اقدامات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ خواتین کو قیادت، ترقی اور کامیابی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ آئیں، ایک دوسرے کی حمایت اور رہنمائی جاری رکھیں تاکہ ہم سب کے لیے مزید مساوی مستقبل کی تعمیر کر سکیں۔”
نو جیت کور برار، ریجنل کونسلر، وارڈز 2 اور 6؛ وائس چیئر، کمیونٹی سروسز، شہر برامپٹن کاکہناتھا”بین الاقوامی یوم خواتین حقیقی تبدیلی کے لیے عملی اقدامات کرنے کا دن ہے۔ برامپٹن صنفی مساوات کو فروغ دینے اور قیادت، کاروبار اور کمیونٹی سروس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ایک دوسرے کی حمایت اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے ذریعے ہم ترقی کی رفتار کو تیز کر سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مزید جامع شہر تشکیل دے سکتے ہیں۔”

