برامپٹن، اونٹاریو (سپیشل رپورٹ) شہر برامپٹن کرایہ کے مکانات کی حفاظت اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کر رہا ہے۔ کرایہ داروں کیلئے محفوظ رہائش کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے تحت، شہر نے رہائشی کرایہ داری لائسنسنگ (RRL) پائلٹ پروگرام میں ایک اہم اپڈیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہائشی کرایہ داری لائسنسنگ کے عمل کو زیادہ قابلِ رسائی اور آسان بنانے کیلئے شہر برامپٹن نے 2025 کے باقی سال کیلئے RRL پروگرام کی لائسنس درخواست فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف مالک مکان کیلئےعمل کو سہل بنائے گا بلکہ حفاظتی قوانین پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایاجائیگا.اب تک اس پروگرام کے تحت وارڈ 1، 3، 4، 5، اور 7 میں 3,227 یونٹس کو کامیابی کے ساتھ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے حفاظتی معیارات پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے۔
فیس معافی سے درخواست کے عمل کو مزید آسان بنانے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں مزید افرادپچھلے سال جون میں شہر برامپٹن نے انفورسمنٹ اور بائی لاء سروسز ڈویژن میں ایک “اسٹیبلائزیشن اسٹافنگ ماڈل” نافذ کرنےاوراس کے علاوہ برامپٹن نے اہم سڑکوں اور ان محلوں میں جہاں اضافی رہائشی یونٹس (ARUs) کی تعداد زیادہ کی ہے، پیشگی پارکنگ انفورسمنٹ گشت کا آغازبھی کیاہے.
شہر برامپٹن حفاظتی معیارات اور فائر کوڈ کے قواعد و ضوابط کے نفاذ کیلئےمکمل طور پر پُرعزم ہے، جن میں کام کرنیوالے اسموک ڈیٹیکٹرز کی تنصیب اور دیکھ بھال شامل ہیں۔
آنے والے مہینوں میں، شہر ایک نیا پروگرام متعارف کرائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کرایہ پر دیئے جانے والے مکانات میں کام کرنے والے اسموک ڈیٹیکٹرز موجود ہوں.
مزید معلومات کیلئے RRL پائلٹ پروگرام کے بارے میں جاننے کیلئے brampton.ca/rrl پر وزٹ کریں۔
پیٹرک براؤن، میئر، شہر برامپٹن نے بتایا کہ “2025 کے بجٹ کے عمل کے دوران، رہائشیوں نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح کمیونٹی کی حفاظت ہے۔ ہم ان کی بات سن رہے ہیں اور فوری اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مالک مکان کے لیے اپنے یونٹس کو رہائشی کرایہ داری لائسنسنگ پائلٹ پروگرام میں رجسٹر کرانا آسان ہو، جس سے کرایہ داروں کو محفوظ اور معیاری رہائش ملے۔ آگ سے متعلق ایسے المناک واقعات جن سے فعال اسموک ڈیٹیکٹرز کے ذریعے بچا جا سکتا تھا، ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ایک ایسا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں جو تمام کرایہ کے مکانات میں کام کرنے والے اسموک ڈیٹیکٹرز کو یقینی بنائے گا۔ ہم مالک مکان اور کرایہ داروں کے ساتھ مل کر ایک ایسا شہر بنانے کے عزم پر قائم ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے۔”
روینا سانتوس، ریجنل کونسلر، وارڈز 1 اور 5؛ چیئر، لیجسلیٹو سروسز اور کمیونٹی سروسز؛ ممبر، رہائشی کرایہ داری لائسنسنگ ٹاسک فورس، شہر برامپٹن کے مطابق “ہر شہری کو اپنے گھر میں محفوظ اور پُرسکون محسوس کرنے کا حق ہے۔ بطور شہر، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کرایہ داروں کو معیاری رہائش فراہم کی جائے۔ کرایہ داری لائسنس کی فیس معاف کر کے، ہم ایک ایسا عملی اقدام اٹھا رہے ہیں جو مالک مکان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے اور انہیں اپنے کرایہ کے یونٹس کو محفوظ بنانے میں مدد دے۔ یہ صرف پالیسی کا معاملہ نہیں، بلکہ ہماری ترجیح افراد کی فلاح و بہبود، خاندانوں کی حفاظت، اور کمیونٹی کی بہتری ہے۔”
ڈینس کینن، ریجنل کونسلر، وارڈز 3 اور 4؛ ممبر، رہائشی کرایہ داری لائسنسنگ ٹاسک فورس، شہر برامپٹن نے کہاکہ “رہائشی کرایہ داری لائسنسنگ پائلٹ پروگرام کا بنیادی مقصد کرایہ داروں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کرایہ داروں کے لیے محفوظ اور بہتر رہائشی حالات کو یقینی بنانے کا ایک پیشگی اقدام ہے جو برامپٹن کو اپنا گھر بناتے ہیں۔ آج کے اعلان اور اس پروگرام سے واضح ہوتا ہے کہ ہم کمیونٹی کی حفاظت کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ ہمارا فوکس کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ، کرایہ کے معیارات کو بہتر بنانا، اور ایک محفوظ شہر کے عزم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔”

