جدہ(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں بعض مقامات پر پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق، گرمی میں اس اضافے کی بڑی وجہ مشرقی سمت سے چلنے والی خشک ہوائیں ہیں، جو شہر کو شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں لے آئی ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی گرمی عارضی ہے، اور منگل سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دن کے گرم ترین اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں، اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

