روم(غیر ملکی میڈیا)اٹلی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گویر کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کو باضابطہ درخواست ارسال کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صمود فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ مبینہ طور پر کیے گئے “ناقابل قبول رویے” کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
انتونیو تاجانی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس میں اس معاملے پر پابندیوں کی تجویز پر بحث کی جائے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب فلوٹیلا قافلے کے ارکان کی حراست اور بعد ازاں ملک بدری کے حوالے سے یورپی ممالک میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

