روم (عرب میڈیا)اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار توسیع کو روکا جائے۔
اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی ساز و سامان کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیقاتی تعاون پر مشتمل تھا۔حکام کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

