لندن (اے پی پی)سینیئر پاکستانی صحافی شوکت ڈار لندن میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔شوکت ڈار کے انتقال کی خبر سے صحافتی برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ وہ ایک منجھے ہوئے صحافی اور خوش اخلاق انسان تھے، جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ محبت، خلوص اور ہمدردی کا برتاؤ کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سینیئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کیلئےدعا کی۔عطا تارڑ نے کہا کہ شوکت ڈار کی صحافت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
شوکت ڈار کی محبت، خلوص اور صحافتی خدمات کو بھی صحافتی برادری کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ، دوست احباب اور صحافتی برادری کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

