شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا: وزارتِ خارجہ

پیانگ یانگ(شمالی کوریا وزارتِ خارجہ، بین الاقوامی میڈیا)شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ترجمان نے امریکا کی قیادت میں قائم کواڈ اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ان کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ایشیائی خطے میں غیر مستحکم صورتحال پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک نئے کلسٹر بم وارہیڈ اور الیکٹرو میگنیٹک ہتھیار کے تجربات کا بھی اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 2006 سے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کو مسلسل وسعت دے رہا ہے، جس پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔