صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے

چانگشا ( سرکاری اعلامیہ، چینی میڈیا)صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال چینی صوبہ ہونان کی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے کیا۔

صدر زرداری اپنے قیام کے دوران صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔

دورے کے دوران صدر مملکت شاؤ شان میں چین کے بانی رہنما ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش کا بھی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔