مسی ساگا (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر برائے کینیڈا اور پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چودھری جاوید گجر کے اعزاز میں SKANS کینیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

یہ تقریب مسی ساگا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں رانا اورنگزیب، رانا اشرف، عمران بٹ، عثمان ملک، ڈاکٹر ناصر وڑائچ، بابا عرفان ملک سمیت “جنگ نیوز کینیڈا “کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی نے خصوصی شرکت کی اور چودھری جاوید گجر کی خدمات کو سراہا۔

