ریاض(سعودی وزارتِ خارجہ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ایک بیان میں پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ مکہ معاہدہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ امن اور استحکام کے تحفظ کیلئےمشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

