مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کازلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی

بوگوٹا (نمائندہ خصوصی) مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی جبکہ 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی کولمبیا کے صوبے چوکُو میں سان خوسے ڈیل پالمر کے قریب تھا، جہاں شدید جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

کولمبین حکام کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے متاثرین کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔