نیتن یاہو شیڈول ایڈجسٹ کریں،سماعت منسوخ نہیں ہوسکتی: عدالت

تل ابیب (ایجنسیاں)بنیامین نیتن یاہو کی مجرمانہ مقدمے کی سماعت منسوخ کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ کیس کی سماعت منسوخ نہیں کی جا سکتی اور وزیراعظم کو اپنا شیڈول اس کے مطابق ترتیب دینا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی اور سیاسی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم عدالت نے اسے قبول نہیں کیا۔