ورلڈ پریس فریڈم ڈے: کینیڈا میں این ای پی ایم سی سی کے ممتاز اراکین کو اعزازات

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) ذرائع: نیشنل ایتھنک پریس اینڈ میڈیا کونسل آف کینیڈا، کینیڈین کمیٹی فار ورلڈ پریس فریڈم کینیڈا میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر نیشنل ایتھنک پریس اینڈ میڈیا کونسل آف کینیڈا (NEPMCC) کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی، جس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اراکین کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں مقررین نے کہا کہ آزادیٔ صحافت کوئی مجرد یا نظریاتی تصور نہیں بلکہ ایک فعال اور مضبوط جمہوریت کی بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ صحافت کا اصل پیمانہ محض اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات میں نظر آتا ہے۔

مقررین کے مطابق صحافت کی آزادی کا دفاع نہ تو رسمی تقاضا ہے اور نہ ہی اختیاری عمل، بلکہ یہ معاشرتی اور عوامی زندگی کے استحکام کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتا ہے۔تقریب میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ کینیڈین کمیٹی فار ورلڈ پریس فریڈم کے نمائندوں نے بھی آزادیٔ صحافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔