ٹورنٹو،غیر قانونی اسلحہ و منشیا ت رکھنےکے الزام میں دو افراد گرفتار

ٹورنٹو( نمائندہ خصوصی) ٹورنٹو کے دو افراد پر غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ٹورنٹو پولیس سروس (ٹی پی ایس) نے کہا کہ افسران نے 23 فروری کو جینسن ایونیو اور کوئین اسٹریٹ ویسٹ کے قریب پارکڈیل میں ایک گھر کی تلاشی کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گھر میں دو افراد موجود تھے۔ان میں سے ایک کے قبضے سے بھاری بھرکم .45 کیلیبر Glock سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن، گولہ بارود اور منشیات برآمد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے شخص کے پاس بھی منشیات کی بڑی مقدار تھی۔

ٹورنٹو کے رہائشی 45سالہ کوری روڈر پر آتشیں اسلحہ اور منشیات رکھنے کے دو الزامات عائد کیے گئے تھے۔ٹورنٹو کے 43 سالہ لائیڈ ولیمز کو کنٹرول شدہ مادہ رکھنے اور رہائی کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکامی کے دو الزامات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں