ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص حج کے درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئےقونصل جنرل پاکستان ٹورنٹو خلیل احمد باجوہ کے فیصلے کے تحت قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ٹورنٹو 5 اور 7 ستمبر کو بھی پاسپورٹ اور نادرا کی خدمات کیلئے کھلا رہا۔
قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص حج درخواست گزاروں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر تعطیلات کے باوجود قونصلر خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں دن مجموعی طور پر 232 درخواستیں نمٹائی گئیں۔
قونصلیٹ کے مطابق 5 اور 7 ستمبر کو پاسپورٹ اور نادرا سے متعلق درخواستیں وصول اور پراسیس کی گئیں، تاکہ حج درخواست گزاروں سمیت پاکستانی شہریوں کو ضروری دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

