اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے تین رکنی وفد نے صدر کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں میک گل یونیورسٹی کے شعبۂ طب و صحت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ملاقات میں کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم بھی شریک تھے۔

وفد کی ملاقات کے دوران میک گل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر لیون ٹوریان اور نائب ڈین پروفیسر ڈاکٹر بیتھ این ایم کمنگز بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز اور میک گل یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس تعاون کے روشن امکانات اور مستقبل میں باہمی اشتراک کے مواقع پر خیالات کا اظہار کیا گیا۔

