پشاور(نمائندہ خصوصی)اسلامیہ کالج پشاور میں خاتون لیکچرار سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث 3 طلبہ کو 2 ہفتوں کیلئےمعطل کر دیا گیا۔جامعہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں 3 طلبہ کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے حتمی فیصلے تک مذکورہ طلبہ کے جامعہ میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ متعلقہ کمیٹی کو مقررہ وقت میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ڈسپلنری کمیٹی کے حتمی فیصلے تک اپنی ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 8 جون تک جامعہ میں تمام تدریسی اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

