کرک: مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

کرک(نامہ نگار)کرک کے علاقے خٹک ڈیم کے قریب کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد زاہد گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد پولیس افسران کی شہادت سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک اور ایس پی صدر کوہاٹ نے موقع پر موجود رہ کر کی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔