کینیڈا—انڈونیشیا پارلیمانی دوستی گروپ،اقرا خالدکا تعاون کے فروغ پر زور

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) رکنِ پارلیمنٹ اقرا خالد نے کینیڈا—انڈونیشیا پارلیمانی دوستی گروپ کے سالانہ اجلاس کے بعد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نائب چیئر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے انہیں اہم امور پر کردار ادا کرنے کا موقع ملا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

اقرا خالد نے کہا کہ وہ کینیڈا اور انڈونیشیا کے درمیان عملی تعاون کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہیں، جس میں کینیڈا—انڈونیشیا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر پیش رفت بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پارلیمانی سطح پر روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔