ٹورنٹو (کینیڈین پریس، آر بی سی) رائل بینک آف کینیڈا کی نئی رپورٹ کے مطابق بالغ بچوں والے نصف سے زائد کینیڈین والدین اب بھی ان کے اخراجات پورے کرنے میں مالی مدد فراہم کر رہے ہیں، جن میں راشن اور کرایہ بھی شامل ہیں۔
ایک ہزار افراد کے سروے پر مبنی رپورٹ کے مطابق 18 سے 40 سال عمر کے بالغ بچوں والے 51 فیصد والدین نے گزشتہ ایک برس کے دوران اپنے بچوں کو مالی مدد فراہم کی۔
مالی مدد کرنے والے والدین میں سے 56 فیصد نے بتایا کہ رقم راشن کی خریداری کے لیے دی گئی، 43 فیصد نے ہنگامی یا غیر متوقع اخراجات پورے کرنے میں مدد کی، جبکہ 24 فیصد نے کرائے کی ادائیگی کے لیے رقم فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق مالی مدد فراہم کرنے والے والدین نے اوسطاً 6 ہزار 151 ڈالر دیے، جبکہ 24 فیصد والدین نے 10 ہزار ڈالر سے زیادہ مالی مدد کی۔

