تہران (ایرانی پاسداران انقلاب، امریکی سینٹ کام، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہازوں کے گزرنے سے متعلق امریکی دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
اس سے قبل امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق تجارتی جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے سے متعلق امریکی دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے اور اس کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز بحیرہ عرب میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کے تحت سرگرم ہیں۔سینٹ کام کے مطابق اس مشن کا مقصد خطے میں بحری گزرگاہوں کی حفاظت اور امریکی مفادات کا تحفظ ہے، تاہم ایران کی جانب سے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

