تہران( ایرانی پارلیمنٹ، قومی سلامتی کمیشن)ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کیلئے قانونی فریم ورک (لیگل رجیم) کا بل تیار کر لیا گیا ہے۔
تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ایرانی پارلیمنٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوں گی، اس بل کو منظور کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ابراہیم عزیزی کے مطابق اس بل کی منظوری کے بعد اسے گارڈین کونسل کو بھیجا جائے گا، جس کی توثیق کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

