اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران سینکڑوں افراد اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کورال، ترنول، پھلگراں، انڈسٹریل ایریا، لوہی بھیر اور سمبل کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔
آپریشن کے دوران 230 افراد اور 128 گھرانوں کو چیک کیا گیا جبکہ 39 ہوٹلز اور 34 دکانوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس کے مطابق 197 موٹر سائیکلوں اور 53 گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی، جبکہ چار مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکلوں کو مزید تحقیقات کے لیے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر نگرانی کیلئے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

