دبئی/شارجہ/عمان (ایجنسیاں) مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں طوفانی بارشوں نے شہریوں کی زندگی متاثر کردی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں معمولی بارش جبکہ شارجہ میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
امارات کے محکمۂ اوقاف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ نمازیں گھر میں ادا کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ادھر عمان میں بھی شدید سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی، بپھرا ہوا پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا اور نقل و حمل متاثر ہوئی۔

