واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سفارت کاری کے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں اور ان کے مذاکرات کار اس کے نئے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کیرولین لیوٹ کے مطابق ایران میں فوجی اہداف کے حصول کے لیے امریکا کے آپریشن بلا رکاوٹ جاری ہیں اور ملک اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے۔

