واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو مستعفی ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر جنگ چاہتے ہیں کہ آرمی چیف وہ شخص ہو جو فوج سے متعلق صدر ٹرمپ اور خود ان کے وژن پر مکمل عمل درآمد کر سکے۔
جنرل رینڈی جارج بائیڈن دور کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی شریک رہے ہیں۔
عام طور پر امریکہ میں آرمی چیف آف اسٹاف چار سال کیلئےمقرر کیا جاتا ہے، تاہم 2023 میں سینیٹ سے توثیق حاصل کرنے والے جنرل جارج کو 2027 تک یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔ذرائع کے مطابق وائس چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لانیو، جو کہ وزیر جنگ کے ملٹری ایڈ رہ چکے ہیں، قائمقام آرمی چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

