بیجنگ(رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی)چین نے امریکا کی جانب سے پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
چینی وزارت تجارت نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک ریفائنریز پر امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو دیگر ممالک کی کمپنیوں کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور چین اپنی کمپنیوں کے قانونی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا۔
چینی حکام کے مطابق امریکی پابندیوں پر عمل درآمد ممکن نہیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان چینی آئل ریفائنریز نے اربوں ڈالر مالیت کا ایرانی تیل خریدا، جس کے باعث ان پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

