اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ کینیڈین فوج کے ارکان کو 8 سے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافہ ملے گا، جس کا سب سے زیادہ فائدہ نچلی رینک کے فوجیوں، ملاحوں اور ایئرکرو کو ہوگا۔ یہ اضافہ یکم اپریل سے مؤثر ہوگا اور سالانہ 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
یہ اقدام کینیڈا کی نیٹو وعدہ پورا کرنے کیلئےرواں سال کے شروع میں اعلان کردہ 9 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی بجٹ کا حصہ ہے۔کارنی کے مطابق یہ تبدیلی ایک “نسلیاتی سطح کی اصلاح” ہے جو بھرتی اور افرادی قوت برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔ آخری بار فوجی تنخواہوں اور مراعات میں مکمل اصلاح 1998 میں کی گئی تھی۔

